ابنا: صدرمملکت جناب احمدی نژاد نے "بالی" میں ڈیموکریسی کے حوالے سے 8 اور9 نومبر کو ہونیوالے اجلاس میں شرکت کے لئے انڈونیشیا روانگی سے قبل آج تہران ایئرپورٹ پر نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈیموکریسی کا اجلاس، یکجہتی ، آپسی مشاورت اور دنیا کے مستقبل کو بہتر بنانے کی خاطر ، انڈونیشیا کے زیراہتمام منعقد ہورہا ہے ۔ انہون نے مزید کہا کہ دنیا میں موجودہ ڈیموکریسی، آجکی انسانی ضروریات کو پوری نہیں کرسکتی اور دنیا کے مختلف ثقافتوں اور تہذیبوں سے مطابقت نہیں رکھتی لہذا اس بات کی ضرورت ہے کہ ہر قوم ، خطہ اور براعظم میں عوام کی ثقافتی اور تہذیبی ضروریات کے مطابق حکومتیں قائم ہوں –
صدرمملکت نے مزید کہا کہ انڈونیشیا کے دورے کے موقع پر اس ملک کے حکام سے دوجانبہ اوربین الاقوامی مسائل کےبارے میں بھی تبادلۂ خیال ہوگا-
.....
/169
صدرمملکت نے مزید کہا کہ انڈونیشیا کے دورے کے موقع پر اس ملک کے حکام سے دوجانبہ اوربین الاقوامی مسائل کےبارے میں بھی تبادلۂ خیال ہوگا-
.....
/169