ابنا:اطلاعات کے مطابق اردن میں واقع مختلف پناہ گزیں کیمپوں میں مقیم فلسطینیوں نے فلسطینیوں کی وطن واپسی کے حق کو نظر انداز کرنے کے بارے میں نام نہاد خود مختار فلسطینی انتظامیہ کے سربراہ محمود عباس کے بیانات کے خلاف مظاہرہ کیا۔مظاہرین نے محمود عباس کی تقریر پر اعتراض کرتے ہوئے اپنے وطن واپسی کے حق پر تاکید کی اور کہا کہ فلسطینیوں کی وطن واپسی کے حق کے بارے میں کسی بات چیت یا کسی سمجھوتے کا امکان نہیں ہے۔اس مظاہرے میں فلسطینی پناہ گزینوں نے نعرے لگا کر محمود عباس کی برطرفی کا مطالبہ کیا اور ان کو ملت فلسطین کی توہین کا سبب قراردیا۔ واضح ر ہے کہ محمود عباس نے حال ہی میں غاصب اسرائيل کے ایک ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے دعوی کیا تھا کہ فلسطین صرف غرب اردن اور غزہ پٹی پر مشتمل ہے اور باقی علاقے اسرائيل کے ہیں نیز فلسطینیوں کی وطن واپسی کا مسئلہ فراموش شدہ مسئلہ ہے اور ناقابل عمل ہے۔ ...../169
5 نومبر 2012 - 20:30
News ID: 362713
اردن میں پناہ گزیں فلسطینیوں نے نام نہاد خود مختار فلسطینی انتظامیہ کے سربراہ محمود عباس کے بیانات کے خلاف مظاہرہ کیا ہے۔