5 نومبر 2012 - 20:30

افغانستان میں نیٹو اور افغان فوجیوں پر تازہ حملوں میں متعدد غیرملکی اور افغان فوجی ہلاک ہوئے ہیں –

ابنا: طالبان کے ترجمان ذبیح ا۔۔۔ مجاہد نے دعوی کیا کہ صوبۂ قندوز کے " دشت ارچی "کے چارراہی علاقے میں آج صبح طالبان جنگجوؤں نے غیرملکی اور افغان فوجیوں کے مشترکہ قافلے پر حملہ کرکے  ایک ٹینک اور دو فوجی گاڑیوں کو تباہ کیا جسکے نتیجے میں دس غیرملکی اور افغان فوجی ہلاک ہوئے جبکہ اس حملے میں ایک جنگجو بھی ہلاک ہوا ۔  ذبیح ا۔۔۔ مجاہد نے مزید کہا کہ طالبان نے آج صوبۂ کنڑ کے پٹھان علاقے میں بھی افغان پولیس کی ایک گاڑی کو دھماکے سے تباہ کیا جس میں 6 پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے-  اس سے قبل طالبان کے ایک اور ترجمان قاری یوسف احمدی نے بھی ہلمند کےضلع  نوزاد میں کل رات غیرملکی افواج کے ایک ٹینک کو تباہ کرنے کا دعوی کرتے ہوئے کہا کہ اس واقعے میں 4 غیرملکی فوجی ہلاک ہوگئے - ...../169