5 نومبر 2012 - 20:30

افغانستان کے صدر حامد کرزی نے ایک بارپھر کہا ہے کہ ڈیورنڈ لائن افغانستان اور پاکستان کی مستقل سرحد نہیں ہے –

ابنا:افغانستان کے صدر حامد کرزی نے ڈیورنڈ لائن کے بارے میں ایک بار پھر اپنا موقف دہراتے ہوئے اس حوالے سے افغانستان کے موقف میں تبدیلی کےلئے امریکی اور برطانوی حکام کے بیانات کو بے فائدہ قرار دیا۔  رپورٹ کے مطابق حامد کرزی نے کابینہ کے آجکے اجلاس میں مبینہ طور پر ڈیورنڈلائن کو عارضی قرار دیتے ہوئے اس حوالے سے ایک بار پھر اپنے موقف پر زور دیا- انہوں نے کہا کہ ڈیورنڈ لائن کے حوالے سے افغان حکومت کے موقف کی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری شدہ بیان میں وضاحت کی گئی ہے اور اس پر مزید بحث کی ضرورت نہیں ہے –  واضح رہے کہ امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان ویکٹوریا نولینڈ نے کہا ہے کہ ڈیورنڈ لائن افغانستان اور پاکستان کی بین الاقوامی سرحد ہے -  ...../169