4 نومبر 2012 - 20:30

امريکا نے ايک بار پھر اقوام متحدہ ميں فلسطين کي رکنيت کي مخالفت کي ہے -

ابنا: امريکي وزارت خارجہ کي ترجمان وکٹوريا نولينڈ نے کہا ہے کہ امريکا اقوام متحدہ ميں فلسطين کي رکنيت کا مخالف ہے - انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ ميں فلسطين کي رکنيت کے تعلق سے واشنگٹن کے موقف ميں کوئي تبديلي نہيں آئي ہے اور وہ بدستور اپنے اس موقف پر قائم ہے کہ فلسطين کو اقوام متحدہ کي رکنيت نہيں ملني چاہئے –امريکي وزارت خارجہ کي ترجمان نے کہا کہ اقوام متحدہ کي رکنيت کے لئے فلسطينيوں کي کوششيں بے فائدہ ہيں - انہوں نے کہا کہ امريکا اور اسرائيل دونوں يہ سمجھتے ہيں کہ فلسطيني رياست کا قيام مذاکرات کے ذريعے عمل ميں آسکتا ہے اقوام متحدہ کي رکنيت کے ذريعے نہيں -  يہ ايسي حالت ميں ہے کہ فلسطيني رہنماؤں کا کہنا ہے کہ صہیوني ریاست کے ساتھ مذاکرات کي بيس سالہ تاريخ سے ثابت ہوتا ہے کہ حکومت اس حکومت کے ساتھ مذاکرات بے فائدہ ہيں اور صہیوني کالونيوں کي تعمير جاري رکھنے پر اصرار کرکے اس حکومت نے مذاکرات کے دروازے عملي طور بند کرديئے ہيں –...../169