3 نومبر 2012 - 20:30

خليج فارس کے عرب ملکوں کے ہاتھوں اسلحے کي فروخت کے لئے مغربي ملکوں کے درميان رقابت تيز ہوگئ ہے -

ابنا: رويٹرس کي رپورٹ کےمطابق امريکي وزرات جنگ پنٹاگون نے امريکي کمپني بوئنگ اور سعودي عرب کي وزارت دفاع کے حکام کے درميان چار ارب ڈالر کے سودے پر دستخط کي تصديق کردي ہے –پنٹاگون نے اعلان کيا ہے کہ اس معاہدے کا مقصد سعودي عرب کي فضائيہ کو مزيد تقويت پہنچانا ہے -     جرمن نيوز ايجنسي نے بھي چار نومبر کو انجام پانےوالے  فرانس کے صدر فرانسوا اولينڈ کے دورہ سعودي عرب کي تصديق کرتے ہوئے کہاہے کہ اس دورے ميں فرانس اور سعودي عرب کے درميان اربوں ڈالر ماليت کے اسلحہ جاتي سودے پر دستخط ہوں گے- اس معاہدے کے مطابق فرانس سعودي عرب کي بحريہ کے جہازوں کي جديد کاري کرے گا -   سعودي عرب کو گذشتہ پچاس سال کے دوران کسي بھي بيروني دشمن کي طرف سے کبھي بھي کوئي خطرہ نہيں رہا ہے اور نہ ہي اس کو کوئي دھمکي ملي ہے، اس کے باجود  اس نے گذشتہ چند برسوں کےدوران ساٹھ ارب ڈالر کي ماليت  سے زائد کے اسلحے خريدے ہيں-کہا جارہا ہے کہ صرف امريکا نے پچھلے سال تينتيس ارب ڈالر کے ہتھيار آل سعود حکومت کو فروخت کئے ہيں -    اس درميان العالم نے خبردي ہے کہ قطر نے بھي مغربي ملکوں سے ہتھياروں کي خريداري کے لئے بيس ارب يورو کا بجٹ الگ سے مختص کيا ہے - قطر نے  کہ جس کے امريکا برطانيہ اور فرانس سے دفاعي معاہدے بھي ہيں اور امريکي فوجي اڈہ بھي اس کے يہاں  موجود ہے  اس بار فيصلہ کيا ہے کہ وہ بيس ارب يورو ماليت کے جنگي طيارے ،ہيلي کاپٹر ، بحري جنگي جہاز ، بکتر بندگاڑياڑں  اور اينٹي ميزائيل سسٹم خريدے گا –اس درميان فرانس کي اسلحہ جاتي کمپنيوں نے ابھي سے  يہ کوشش شروع کردي ہے کہ وہ قطر کے ذريعے مختص کئے گئے اسلحے  کي خريداي کے بجٹ کے بڑے حصے کو خود حاصل کرليں- فرانس کي خواہش ہے کہ وہ قطر کو اپنا جنگي طيارہ رافائل فروخت کرے کيونکہ فرانس کے سابق صدر سرکوزي کے دور اقتدار ميں رافائل جٹ کمپني کي مالي مشکلات ان کے لئے ايک بڑا چيلنج بن گئي تھيں اور اس وقت فرانسوا اولينڈ کے لئے بھي اس کمپني کے جہازوں کي فروخت ترجيحات ميں شامل ہے -  متحدہ عرب امارات بھي علاقے کے ان  ملکوں ميں شامل  ہے جن کے ہاتھوں اسلحہ فروخت کرنے کے لئے مغربي ملکوں کے درميان رقابت جاري ہے –  متحدہ عرب امارات نے حاليہ برسوں کے دوران مغربي ملکوں سے بھاري ہتھياروں منجملہ جنگي طياروں اور  جديد ترين اينٹي ايئر کرافٹ سسٹم  کي خريداري کے معاہدے پر دستخط کئے ہيں جس کي ماليت بيس ارب ڈالر سے زيادہ بتائي جاتي ہے –متحدہ عرب امارات نے گذشتہ برس امريکي کمپني لاکہيڈ مارٹن کے تيار کردہ ٹيڈ اينٹي ميزائيل  سسٹم  کي خريداري کي تھي -   جرمن وزير دفاع نے بھي اپنے دورہ امارات ميں اس ملک کو اپنا ٹائفون جنگي طيارہ فروخت کرنے کي پيشکش کي ہے - کہا جارہا ہے کہ ساٹھ عدد ٹائفون جنگي طيارے کي قيمت چھ ارب يورو ہے -     خبروں کے مطابق خليج فارس کے عرب ملکوں کو اسلحے بيچنے کے لئےامريکي اور يورپي کمپنيوں ميں رقابت پوري شدت کے ساتھ جاري ہے اور گذشتہ برس جولائي سے لے کر رواں برس جولائي کے ميہنے تک خليج فارس کي عرب حکومتوں خاص طور پر سعودي عرب  نے بھاري مقدار ميں اسلحے خريدے ہيں     ان تمام باتوں کےپيش نظر  يہ کہا جاسکتا ہے کہ عرب  شيوخ اپنے تيل کي آمدني پر بھروسہ کرتے ہوئے ايسے اسلحے خريد رہے ہيں جن کو وہ استعمال کرنا بھي نہيں جانتے اور يوں وہ اپنے يہاں تيل کي دولت سے امريکي اور يورپي ہتھياروں کا ايک بڑا گودام تيار کرہے ہيں - اس بات کو بھي فراموش نہيں کرنا چاہئے کہ مغربي ملکوں کي کوشش ہے کہ علاقے ميں بدامني کو ہوادے کر اور ايرانو فوبيا کو پھيلا کر خليج فارس کے عرب ملکوں کو ہتھيار فروخت کريں اور وہ ڈالر جو انہوں تيل کے بدلے عربوں کو ديئے ہيں واپس لے ليں-...../169