2 نومبر 2012 - 20:30

اسلامی جمہوریہ ایران کے ماہرین و محققن نے دنیا کا پہلا اورسب سے پیشرفتہ ڈرون طیارہ بنا لیا ہے اس طیارے کو عنقریب ایرانی فضائیہ میں شامل کیا جائےگا۔

ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کے ماہرین و محققن نے دنیا کا پہلا اورسب سے پیشرفتہ ڈرون طیارہ بنا لیا ہے اوراس طیارے کو عنقریب ایرانی فضائیہ میں شامل کیا جائےگا۔ انھوں نے کہا کہ اس بغیر پائلٹ کے طیارےکو ہوائی اڈے سے پرواز کرنے کی ضرورت نہیں یہ طیارہ عمودی شکل کا ہے اوراس کی صدا بھی نہیں ہے۔ جم نے کہا کہ دنیا میں عمود پرواز کرنے والا یہ پہلا ڈرون طیارہ ہے انھوں نے کہا کہ اس کی آزمائش کے مراحل مکمل ہوچکے ہیں اوراسے اس سال انقلاب اسلامی کی کامیابی کی سالگرہ کے موقع پر باضابطہ طورپر فضائیہ کے حوالے کیا جائےگا۔ ایران کے پاس ایسے ڈرون طیارے بھی ہیں جو راڈار پر نظر نہیں آتے ہیں۔...../169