1 نومبر 2012 - 20:30

پاکستان کي وزير خارجہ حنا رباني کھر نے بدھ کي شب قاہرہ ميں مصر کے صدر محمد مرسي سے ملاقات کي ـ

ابنا: حنا رباني کھر مصري صدر کے لئے صدر پاکستان آصف علي زرداري کا دورہ پاکستان کا دعوت نامہ ليکر گئي ہيں ـ انہوں نے محمد مرسي کو تيئيس اور چوبيس نومبر کو پاکستان کا دورہ کرنے کي دعوت دي ہےـ

اس سے پہلے حنا رباني کھر نے مصر کے وزير خارجہ محمد کامل عمر سے ملاقات ميں باہمي تعلقات کے فروغ پر زور دياـبدھ کي شام ہونے والي اس ملاقات ميں حنا رباني کھر نے کہا کہ ہمارا خيال ہے کہ ڈي ايٹ کے سربراہي اجلاس ميں مصري صدر کي شرکت بہت اہميت رکھتي ہےـ

ڈي ايٹ کا سربراہي اجلاس تيئيس اور چوبيس نومبر کو اسلام ‏آباد ميں منعقد ہوگاـ دونوں وزرائے خارجہ نے باہمي اقتصادي اور تجارتي تعلقات پر بھي تبادلہ خيال کياـ

.....

/169