31 اکتوبر 2012 - 20:30

پاکستان کی وزیر خارجہ حنا ربانی کھر نے مصر کے صدر محمد مرسی سے ملاقات کی ہے۔

ابنا: پاکستانی وزیر خارجہ جنیوا کے بعد مصر کے دارالحکومت قاہرہ پہنچیں ، جہاں انہوں نے مصر کے  صدر محمد مرسی سے ملاقات میں پاکستان کے دورے اور آصف زرداری سے ملاقات کی دعوت دی۔ حنا ربانی کھر نے22 نومبر کو ہونے والی ڈی ایٹ کانفرنس نیز باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا پاکستان کی وزیر خارجہ حنا ربانی کھر نے اس سے پہلے عرب لیگ کے سیکرٹری جنرل نوید العرابی سے بھی ملاقات کی۔

 عرب لیگ کے سیکرٹری جنرل نوید العرابی سے ملاقات میں  حنا ربانی کھر نے کہا کہ پاکستان شام کے خلاف ہر قسم کی جارحیت  کا مخالف ہے۔

 انہوں نے کہا کہ شام کے بحران کا پرامن حل نکالا جائے۔ حنا ربانی کھر نے کہا کہ  مسئلہ فلسطین کے دیرینہ حل کیلیے پاکستان فلسطینیوں کے ساتھ ہے۔

.....

/169