30 اکتوبر 2012 - 20:30

اسلامی جمہوریہ ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سکریٹری جنرل نے کہا ہے شام کے عوام دشمنوں کو اپنے ملک کے امور میں مداخلت نیز تسلط پسندانہ اھداف کے حصول کاموقع ہرگز نہیں دیں گے۔

ابنا: سعید جلیلی نے آج تہران میں شام کے وزیر پٹرولیم سعید ہنیدی سے ملاقات میں کہا کہ شام کے خلاف سامراج کی سازشوں کاھدف صیہونی حکومت کے حلاف شام کی مزاحمت کی بنا پر شام سے انتقام لینا ہے۔ سعید جلیلی نے کہا کہ شام کے عوام نے گذشتہ برسوں میں ثابت کردیا کہ وہ دشمنون کو اپنے ملک میں مداخلت کرنے اور اپنی تقدیرکا فیصلہ کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سازشوں کے مقابل دو برسوں سے ملت شام کی مزاحمت کو دیکھتے ہوئے سارے ممالک یہاں تک کہ شام میں دہشتگردوں کی مدد کرنے والے ممالک اس نتیجے پر پہنچے ہيں کہ شام کے مسئلے کو فوجی اقدامات سے حل کرنے کی کوششیں ناکام ہوچکی ہیں اور صرف قومی مذاکرات سے ہی اس مسئلے کو حل کیا جاسکتا ہے۔سعید ہنیدی نے اس ملاقات میں شام کے حق میں ایران کی ملت و حکومت کی حمایت پرشکریہ ادا  کرتے ہوئے کہا کہ شام کی حکومت ملک میں امن و استحکام قائم کرنے کی بھرپور کوشش کررہی ہے اور ملک میں سکیوریٹی اور امن برقرار کرنے کے لئے بیرونی مداخلت کا خاتمہ ضروری ہے۔  .....

/169