ابنا: اقوام متحدہ نے اس سلسلے میں ایک بیان جاری کرکے اعلان کیا کہ سمندری طوفان "سینڈی" کے باعث پیر کو اس بین الاقوامی ادارے کی تمام سرگرمیاں بند ہونگی – اقوام متحدہ کی عمارت دریائے ہاڈسون کے قریب واقع ہے اور اسکے زیرین منزلوں میں پانی داخل ہونے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے – رپورٹ کے مطابق 27 سالوں میں پہلی بار نیویارک کے اسٹاک ایکس چینج میں بھی کاروبار بند رہے گا۔واضح رہے کہ امریکہ کی 9ریاستوں میں سمندری طوفان سینڈی کے باعث ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے اور متعدد شہروں میں ٹرانسپورٹ سروس بند کردی گئی ہے -امریکی صدر باراک اوباما نے کہا ہے کہ سمندری طوفان سینڈی آہستہ آہستہ آگے بڑھ رہا ہے۔ اُن کا کہناہے کہ سینڈی طوفان کے باعث مزید مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا، ساحلی علاقوں میں رہنے والے افراد اس معاملے کو سنجیدگی سے لیں-سمندری طوفان نے امریکی صدارتی انتخاب کی مہم کو بھی متاثر کیا ہے اور امریکی صدر بارک اوباما نے سمندری طوفان کے پیش نظر امریکی ریاست اوہائیو میں نکالی جانے والی انتخابی ریلی منسوخ کردی۔...../169
29 اکتوبر 2012 - 20:30
News ID: 360739
امریکہ کی مشرقی ریاستوں کی طرف 120کلومٹر کی رفتار سے چلنے والا سمندری طوفان "سینڈی" کے باعث نیویارک میں واقع اقوام متحدہ کا دفتر بند ہوا –