27 اکتوبر 2012 - 20:30

افغانستان کے امور میں اقوام متحدہ کے سینئر نمائندے نے اس ملک کے شمال میں کل جمعہ کو ہونے والے دہشت گردانہ حملے کی مذمت کی ہے –

ابنا: افغانستان میں اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل کے خصوصی نمائندے نے ایک بیان میں اس حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ مساجد بین الاقوامی قوانین اور انسانی حقوق کی بنیاد پران محفوظ مقامات میں شامل ہیں کہ جن پر حملہ ممنوع ہے –

اقوام متحدہ کے اس سینئر نمائندے نے اس دہشت گردانہ حملے میں مرنے والوں کے لواحقین سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے  اس قسم کے حملوں کو ناقابل قبول قرار دیا اور کہا کہ اس قسم کے حملوں کے سلسلے میں افغان حکومت جواب دہ ہے –

واضح رہے کہ افغانستان کے صوبۂ فاریاب کے شہر میمنہ کی عیدگاہ میں کل نمازعید کے بعد  پولس کے لباس میں ملبوس ایک شخص نے خود کو دھماکے سے اڑا دیا جس کے نتیجے میں کم از کم 40 افراد جاں بحق اور 52 ديگر زخمی ہوگئے –

.....
/169