26 اکتوبر 2012 - 20:30

ایران کے پولیس سربراہ بریگیڈیر اسماعیل احمدی مقدم نے سٹیلائٹ کی صنعت میں اندرون ملک ٹیکنالوجی کو ایران کے بعض سٹیلائٹ چینلوں کی نشریات بند کرنے سے متعلق مغرب کے غیر قانونی اقدام کا جواب قرار دیا ہے ۔

ابنا: انھوں نے آج ایران کی پارلیمانی نیوز ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے تاکید کے ساتھہ کہا کہ ایران، مصنوعی سیّارے کی صنعت کا منصوبہ مکمل کرکے ہاٹبرڈ اور انٹل سیٹ سیاروں سے ایران کے بعض سٹیلائٹ چینلوں کی نشریات بند کرنے سے متعلق مغرب کے غیر قانونی اقدام کا ٹھوس جواب دیگا۔ قابل ذکر ہے کہ یورپی یونین کی جانب سے ڈالے جانے والے دباؤ کی بناء پر یوٹل سیٹ کمپنی نے 15/ اکتوبر بروز پیر سے ہاٹبرڈ سے ایران کے سٹیلائٹ چینلوں کی نشریات بند کردی ہیں ۔ ایران کے ذرائع ابلاغ پر صرف اس بات کا الزام ہے کہ یہ ذرائع ابلاغ آزادانہ طور پر سرگرم عمل ہیں اور ایران کی غیر ملکی نشریات کے سربراہ جناب ڈاکٹرمحمد سرفراز کے بقول مغربی ممالک ذرائع ابلاغ کی آزادانہ سرگرمیوں کے خلاف ہیں ۔ .....

/169