26 اکتوبر 2012 - 20:30

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے میانمار میں ایک بار پھر مسلمانوں کے قتل عام پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس ملک کی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ جلد از جلد تشدد کا خاتمہ کرے۔

ابنا: میانمار کی ریاست راخین میں درجنوں مسلمانوں کے قتل عام کے بعد اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے ایک بیان میں کہا ہے کہ صوبہ راخین کے پانچ شہروں میں تشدد کی حالیہ لہر انتہائی تشویش ناک بات ہے۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ تشدد پسند اور مسلح گروہ میانمار کی اقوام کے درمیان پائي جانے والی خلیج سے فائدہ اٹھا رہے ہیں اور قتل غارتگری کا بازار گرم کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میانمار کی حکومت کو چاہیے کہ وہ تشدد اور قتل و غارتگری کے خاتمے کے لیے فوری اقدامات انجام دے۔
.....

/169