25 اکتوبر 2012 - 20:30

مجلس وحدت مسلمین لاہور کے زیر اہتمام دعائے عرفہ کا اجتماع بیکھے وال موڑ گلشن زہراؑ میں منعقد ہوا جس میں لاہور بھر سے کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی ۔ دعائیہ اجتماع میں تمام مکاتب فکر کے لوگ شریک تھے۔

ابنا: مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ محمد امین شہیدی نے دعائے عرفہ کی تلاوت کی۔ اجتماع کے موقع پر روح پرور مناظر دیکھنے میں آئے۔ ہر مسلمان اشک بار آنکھوں سے اللہ رب العزت سے اپنے گناہوں کی بخشش اور وطن عزیز پاکستان اور مسلمانوں خصوصاَکشمیر اور فلسطین کے حق میں خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔دعائیہ اجتما ع سے خطاب کرتے ہوئے علامہ امین شہید ی نے کہا کہ مسلمانوں کی تمام مشکلات کا حل صرف اور صرف خدا بزرگ و برتر سے مضبوط روابط اور اس رب کریم کے سامنے جھکنے سے ہی ہو گا۔ استعماری طاقتیں مسلمانوں سے خوف زدہ ہی اسی لئے ہیں کہ مسلمان خدا کے سوا کسی کے محتاج نہیں ہوتے۔ وہ ہم سے یہی طاقت یعنی دعا اور مناجات کو ختم کرنا چاہتے ہیں۔ ہم میں سے ہر مسلمان کو چاہیے کہ ایسے اجتماعات زیادہ سے زیادہ منعقد کریں اور لوگوں کو قرب الہیٰ کی دعوت دی......../169