ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر دفاع میجر جنرل احمد وحیدی نے نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران عنقریب ایئر کیریئرکی رونمائی کرےگا اور نئے میزائلوں کا تجربہ بھی کرےگا۔ایرانی وزیر دفاع نے کہا کہ ایران نےسیٹلائٹ اور مصنوعی سیارہکے شعبے میں خاطر خواہ پیشرفت حاصل کی ہے انھوں نے کہا کہ مصنوعی سیاروں کی کئی قسمیں ہیں اور ٹیلی کامشعبے میں کام آنے والے سیارے زمین سے 36 ہزار کلو میٹر کےفاصلے پر ہوتے ہیں لہذا ان کی ساخت میں وقت درکار ہے ۔ ایرانی وزیر دفاع نے کہا کہ ایران عنقریب جدید میزآئلوں کا تجربہ کرےگا جو ملک کے اندر بنائے گئے ہیں، انھوں نے امریکی صدارتی انتخابات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کے دونوں صدارتی امیدوار صہیونی لابی کی حمایت حاصل کرنے کے لئے ایران کے خلاف دھمکی آمیز بیانات دے رہے ہیں لیکن انھیں بھی اچھی طرح معلوم ہے کہ ایران کے خلاف کسی بھی فوجی اقدام کے نتیجے میں اسرائیل تباہ ہوجائےگا....../169
24 اکتوبر 2012 - 20:30
News ID: 359534
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر دفاع نے کہا کہ ایران عنقریب ایئر کیریئرکی رونمائی کرےگا اور نئے میزائلوں کا تجربہ بھی کرےگا۔