24 اکتوبر 2012 - 20:30

میدان عرفات میں ایرانی اور دوسرے ممالک سے تعلق رکھنے والے حجاج کرام نے لبیک یا محمد اور فداک یا محمد کے نعروں کے ساتھ مشرکین سے بے زاری کا اظہار کیا۔

ابنا:  حج اور زیارت کے امور میں ولی فقیہ کےنمائندے، مراجع تقلید کے نمائندوں اور ملکی اور غیر ملکی نامہ نگاروں کی موجودگي میں میدان عرفات میں شروع ہونے والے اجتماع میں ایرانی حجاج سمیت دنیا بھر سے تعلق رکھنے والے حجاج کرام امریکہ اور اسرائیل کے خلاف بھرپور جوش وجذبے کے ساتھ نعرے لگا ئے جسے الفاظ کے ذریعے بیان نہیں کیا جاسکتا ہے۔ اس موقع پر رہبر معظم انقلاب اسلامی کاپیغام بھی عربی ترجمے کے ساتھ پڑھ کر سنایا گيا۔اس رپورٹ کے مطابق حجاج کرام نے میدان عرفات میں پہلے سے لگائے جانے والے خیموں میں رات گزاری۔آج نو ذی الحجہ یوم عرفہ ، دعا و عبادت کا دن ہے ۔ آج کا دن گناہوں کی مغفرت اور توبہ کی قبولیت کے دن کے طور پر معروف ہے۔ آج کے دن خدا تعالی اپنے بندوں کو خاص طور سے اپنی جانب بلاتا ہے۔ حجاج کرام کے نام رہبر انقلاب اسلامی کے پیغام کا مکمل اردو متن ریڈیو تہران کی سائٹ پر ملاحظہ کیا جاسکتا ہے۔ .....169