24 اکتوبر 2012 - 20:30

طالبان نے افغانستان کے مشرق میں ایک امریکی ہیلی کاپٹر کو تباہ کرنے کا دعوی کیا ہے ۔

ابنا: طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے آج دعوی کیا کہ ایک امریکی فوجی ہیلی کاپٹر ، جو صوبۂ لوگر کے نزدیک ایک امریکی فوجی اڈے پر اترا تھا ، حملے کا نشانہ بنا اور تباہ ہوگيا۔ طالبان کے ترجمان نے یہ بھی دعوی کیا کہ صوبۂ خوست کے شہر علی شیر کے ایک علاقے میں امریکی فوجیوں کا ایک ٹینک تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں اس پر سوار تین فوجی ہلاک اور دو زخمی ہوگئے۔طالبان کے ایک اور ترجمان قاری یوسف احمدی نے بھی بتایا کہ صوبۂ قندہار کے خاکریز علاقے میں آج صبح امریکی فوجیوں کا ایک ٹینک بارودی سرنگ کے دھماکے میں تباہ ہوگيا اور تین افراد اس دھماکے میں ہلاک ہوگئے۔...../169