ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر محمدرضا رئوف شیبانی نے آج اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے اخضر ابراہیمی کی ملاقات میں عیدالاضحی کے موقع پر شام میں جنگ بندی کی تجویز کی ایک بار پھر حمایت کرتے ہوئے کہا کہ اس تجویز پر عمل درآمد کےلئے اسلامی جمہوریہ ایران کی جانب سے ہر ممکن کوشش کی جائے گی – انہوں نے شام کی حکومت کی جانب سے اس تجویز پر اتفاق کرنے کی پیشگوئی کرتے ہوئے توقع ظاہر کی کہ حکومت مخالف گروپوں کو بھی اس بات کا احساس ہوجائے کہ ملک کی تباہی کسی کے مفاد میں نہیں ہے –اس ملاقات میں اخضر ابراہیمی نے ایرانی سفیر کو شام کے بحران کے بارے میں ہونیوالی کوششوں سے آگاہ کیا....../169
23 اکتوبر 2012 - 20:30
News ID: 359268
دمشق میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر محمدرضا رئوف شیبانی نے آج اعلان کیا کہ ایران نے عیدالاضحی کے موقع پر شام میں جنگ بندی کی تجویز کو کامیاب بنانے کی خاطر شام کے حکومت مخالف گروپوں سے رابطہ کیا ہے –