23 اکتوبر 2012 - 20:30

اسلامي جمہوريہ ايران کے سرکاري ريڈيو اور ٹيلي ويژن کے ادارے کے سربراہ نے کہا ہے کہ يورپي يونين نے ايران کے سٹلائٹ ٹي وي چينلوں کي نشريات ہاٹ برڈ پر اس لئے بند کي ہيں کہ يہ چينل حقائق کو بيان کرتے ہيں -

ابنا: ايران کے سرکاري ريڈيو اور ٹيلي ويژن کے ادارے کے سربراہ سيد عزت اللہ ضرغامي نے پارليمنٹ کے کميشن برائے قومي سلامتي و خارجہ امور ميں يورپي يونين کے اس اقدام کے بارے ميں کہا کہ مغربي ممالک ايران کے ٹي وي چينلوں کي حق بياني اور حقائق پر مبني خبروں سے پريشان ہيں کيونکہ عالمي رائے عامہ پر ايراني ذرائع ابلاغ کا بہت ہي مثبت اثر مرتب ہورہا ہے -  انہوں نے کہا کہ مغربي ملکوں نے اسي بات کے پيش نظرہي ايران کے سٹلائٹ چينلوں کي نشريات ہاٹ برڈ پر بند کردينے کا فيصلہ کيا ہے -آئي آر آئي بي کے سربراہ  نے کہا کہ يورپي يونين کا يہ اقدام آ‌زادي بيان کے مغرب کے دعوؤں کے منافي اور انساني حقوق کي کھلي خلاف ورزي ہے -واضح رہے کہ يورپي يونين نے سٹلائٹ کمپني يوٹيل سٹ کو حکم ديا تھا کہ وہ ہاٹ برڈ پر ايران کے سٹلائٹ ٹي وي چينلوں کي نشريات روک دے - يورپي يونين کے اس حکم کے بعد گذشتہ پندرہ اکتوبر سے ہاٹ برڈ پر ايران کے ٹي وي چينلوں کي نشريات بند ہيں -اسلامي جمہوريہ ايران مختلف ميدانوں ميں خود مختاري کا مظاہرہ کرتا ہے اور ذرائع ابلاغ اور خبروں کے انعکاس ميں بھي اس کا موقف آزادانہ ہے جو مغربي ملکوں کو برداشت نہيں ہے - ايران کے ذرائع ابلاغ پر واحد الزام يہ ہے کہ وہ غيرجانبدارانہ اور حقائق پر مبني خبريں نشرکرتے ہيں   -ايران کے سرکاري ريڈيو اور ٹيلي ويژن کے ادار ے کي عالمي سروس کے سربراہ ڈاکٹر محمد سرافراز کا بھي کہنا ہے کہ  مغربي ممالک آزادانہ اور غير جانبدارانہ  خبررساني کے محالف ہيں ...../169