ابنا: پارلیمنٹ کے اسپیکر جناب علی لاریجانی نے پارلیمنٹ کے آجکے اجلاس میں ایران میں انسانی حقوق کے بارے میں اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے مبصّر "احمد شہید" کی رپورٹ کے بارے میں کہا کہ اس رپورٹ میں انسانی حقوق کے تحفظ اور کثیرالجہتی ثقافتی اصولوں کا لحاظ ہی نہیں کیا گیا ہے –انہوں نے اس رپورٹ میں "قانون مجازات اسلامی" اور سائبر جرائم کے بل کی منظوری پر ایران کی پارلیمنٹ پر انسانی حقوق کی خلاف ورزی کا الزام عائد کئے جانے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ کے مبصّر نے اسلامی قوانین کے مطابق مجازات کے تعیّن کو انسانی حقوق کی خلاف ورزی قرار دیاہے - جناب علی لاریجانی نے اس رپورٹ میں الہی ادیان کی شان میں گستاخی کو جرم قرار نہ دیئے جانے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ انسانی کلچر کا احترام ،اقوام متحدہ کے قوانین میں سے ہے اور ایران کی پارلیمنٹ نے اسلامی مجازات کے قانون کو قرآن وسنّت کی بنیادوں پر تیار کیاہے اور یہ ایرانی قوم کےلئے قابل فخر بات ہے کہ مغرب کے اسلام مخالف گستاخیوں کا مقابلہ کرسکے –انہوں نے اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل بان کی مون کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی رپورٹوں کا پیغمبر اسلام ۖ کی شان مقدس کے دفاع میں ایرانی قوم اور پارلیمنٹ کے قوی ارادوں پر کوئی اثر نہیں پڑسکتا....../169
23 اکتوبر 2012 - 20:30
News ID: 359228
اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے ایران میں انسانی حقوق کے بارے میں اقوام متحدہ کی تازہ رپورٹ کو مسترد کرتے ہوئے اسے عالمی اصولوں اور قوانین کے برخلاف قرار دیا ہے –