22 اکتوبر 2012 - 20:30

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے نائب کمانڈر نے اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف دشمنوں کی سازشوں کو ناکام قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کی قوم ترقی کی راہ جاری رکھے گی –

ابنا: سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے نائب کمانڈر ،جنرل حسین سلامی نے ایران کے مغربی شہر کرمانشاہ میں" بیت المقدس " فوجی مشقوں کے موقع پر بسیج رضاکار فورس کے دس ہزار سے زائد کارکنوں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جنگ کی دھمکیاں دینے ،ثقافتی یلغار،تشہیراتی جنگ اور اقتصادی پابندیاں جیسی دشمن کی تمام سازشیں ناکام ہوئی ہیں اور ان سازشوں کا ملت ایران کے پختہ ارادوں پر کوئی اثر نہیں پڑا ہے – جنرل حسین سلامی نے اس بات پر تاکید کرتے ہوئے کہ آج اسلامی جمہوریہ ایران ہر دور سے زیادہ طاقتور اور مغرب ہمیشہ سے زیادہ کمزوری کا شکار ہے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران سائنس اور ٹکنالوجی کی سرحدیں پار کررہا ہے -

.....

/169