22 اکتوبر 2012 - 20:30

برطانیہ کی حکومت نے ہندوستان کی ریاست گجراتکے ساتھ اپنے تعلقات بحال کردیۓ۔ -

ابنا: ہندوستان میں برطانیہ کے ہائی کمشنر کیمسٹر بیوان نے پیر کو ریاست گجرات کے وزیراعلیٰ نریندر مودی کے ساتھ ملاقات کی اور اس متنازعہ ہندو سیاستدان کا دس سال سے جاری برطانوی بائیکاٹ ختم کرنے کا اعلان کیا –رپورٹ کے مطابق برطانیہ کے ہائی کمشنر کیمسٹر بیوان نے یہ بات واضح کردی ہے کہ گجرات میں سرمایہ کاری اور تجارتی وکاروباری تعلقات میں اضافے کا یہ مطلب نہیں کہ گجرات کے وزیر اعلی نریندر مودی کو تمام الزامات سے بری کردیا گیا ہے یا انکے تمام کاموں کی تائید کی جارہی ہے – فروری 2002ءمیں ہندوستان کی اس مغربی ریاست میں ہونے والے مذہبی فسادات میں کم از کم ایک ہزار شہری مارے گئے تھے جن میں کئی برطانوی شہری بھی شامل تھے جسکے بعد برطانوی حکومت نے ریاست گجرات کی حکومت کے ساتھ تعلقات ختم کرنے کا اعلان کیا تھا۔-

.....

/169