ابنا: سرکاری ذرائع کے مطابق دہشت گرد واقعات میں ملوث 20 محفوظ پناہ گاہوں میں چھپے ہوئے ہیں،یہ محفوظ پناہ گاہیں نورستان اور کنڑ کے اضلاع میں قائم ہیں جبکہ کمدیش، ناری،دمگام،غازی آباد میں بھی دہشت گردوں کی پناہ گا ہیں موجود ہیں پاکستان کی جانب سے فضل اللہ کا معاملہ مختلف مواقعوں پراٹھایا جاچکا ہے خاص طور پر پاکستان کی حکومت نے ملالہ یوسفزئی پرہونے والے حملے کا الزام مولوی فضل اللہ پر عائد کرتے ہوۓ امریکہ سے اس کی گرفتاری میں مدد کی درخواست بھی کی جبکہ اس ملک کے وزیر داخلہ رحمان ملک نے حالیہ دورہ امریکا میں بھی یہ معاملہ اٹھایا اور وزیرخارجہ حنا ربانی بھی یہ معاملہ امریکی نمائندے مارک گراسمین کے ساتھ ہونے والی ملاقات میں اٹھا چکی ھیں ۔
.....
/169