ابنا: اُردن میں سیکیورٹی فورسز نے دہشت گرد حملوں کی منصوبہ بندی کے الزام میں القاعدہ کے 11 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا ہے۔ اردن کے وزیر اطلاعات نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ گرفتار کیے گئے افراد اُردن کے شہری ہیں۔ ملزمان کے قبضہ سے دھماکہ خیز مواد اور بھاری ہتھیار برآمد ہوئے ہیں۔اُردن کے وزیر اطلاعات کے مطابق ملزمان دارالحکومت عَمّان میں شاپنگ سینٹروں میں دھماکوں اور مغربی ممالک کے سفارت کاروں کو قتل کرنے کی منصوبہ بندی کررہے تھے۔...../169
21 اکتوبر 2012 - 20:30
News ID: 358756
اردن میں سیکیورٹی فورسز نے دہشت گرد حملوں کی منصوبہ بندی کے الزام میں القاعدہ کے 11 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا ہے۔