21 اکتوبر 2012 - 20:30

نیٹو فوج کا ایک ڈرون طیارہ طالبان کی فائرنگ سے گرکر تباہ ہوگیا-

ابنا: طالبان کے ترجمان ذبیح ا۔۔۔ مجاہد نے آج دعوی کیا کہ طالبان نے افغانستان کے صوبۂ غزنی کے ضلع گیلان کے آغو جان علاقے مین نیٹو کے ایک ڈرون طیارے کو نشانہ بناکر اسے مار گرایا- مجاہد نے دعوی کیا کہ طالبان نے اس طیارے کے ملبے کو قبضے میں لے لیا ہے –طالبان کے ترجمان نے اسی طرح صوبۂ کنڑ کے ادول علاقے میں امریکی فوجیوں کے قافلے پر آج صبح ہونیوالے حملے کے دوران انکے ایک ٹینک کو تباہ کرنے کا دعوی کرتے ہوئے کہا کہ اس حملے میں دو امریکی فوجی ہلاک ہوگئے -افغانستان سے موصولہ ایک اور خبر کے مطابق ایک حکومتی عہدیدار نے اس ملک کے جنوب مشرق میں دو افغان پولیس کے مارے جانے کی خبر دیتے ہوئےاعلان کیا کہ  خوست کے اسماعیل خیل علاقےمیں پولیس کی ایک گاڑی سڑک کے کنارے نصب بم کی زد میں آگئی جسکے نتیجے میں دو پولیس اہلکار جان بحق اور چار دیگر زخمی ہوگئے –...../169