20 اکتوبر 2012 - 20:30

لبنان کي سياسي جماعتوں کے اتحاد آٹھ مارچ گروپ نے امريکہ اور اسرائيل کو بيروت ميں ہونے والے حاليہ بم دھماکے کا ذمہ دار قرار ديا ہے-

ابنا: آٹھ مارچ گروپ کے ايک سينئر رہنما اور اتحاد نامي پارٹي کے سربراہ عبدالرحيم مراد نے اپنے ايک بيان ميں کہا ہے کہ امريکہ خطے ميں اپني ناکاميوں کو چھپانے کے لئے اس طرح کے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کر رہا ہے- انہوں نے کہا کہ امريکہ اور اسرائيل مسلسل لبنان ميں بدامني اور عدم استحکام پھيلانے کي کوشش کر رہے ہيں-اتحاد پارٹي کے سربراہ نے ملک کي بعض ديگر سياسي جماعتوں خاص طور پر چودہ مارچ گروپ پر کڑي نکتہ چيني کرتے ہوئے ملک کے مزاحمتي دھڑوں پر لگائے جانے والے الزامات کو بے بيناد قرار ديا- انہوں نے کہا کہ يہ الزامات حقيقي مجرموں کي جانب سے رائے عامہ کي توجہ ہٹانے کي غرض سے لگائے جارہے ہيں-عبدالرحيم مراد نے وزيراعظم ميقاتي کي حکومت کو گرانے کے لئے چودہ مارچ گروپ کي کوششوں کي جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ چودہ مارچ گروپ ملک ميں ہونے والے  دہشتگردانہ حملوں  سے سياسي فائدہ اٹھاکر اقتدار پر قبضہ کرنے کا خواب ديکھ رہا ہے-واضح رہے کہ جمعے کے روز مشرقي بيروت ميں ہونے والے دھماکے ميں سيکورٹي فورس کے انٹيليجنس چيف سميت نو افراد جاں بحق  اور سو سے زائد زخمي ہوگئے تھے.

.....

/169