20 اکتوبر 2012 - 20:30

لیبیا کے حکام نے اس ملک کے سابق ڈکٹیٹر معمر قزافی کے بیٹے خمیس قذافی کے ہلاک ہونے کی خبر دی ہے –

ابنا: غیرملکی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق لیبیا کے سرکاری ذرائع نے بنی ولید میں جاری جھڑپوں کے دوران خمیس قذافی کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی ہے –ادھر قذافی کے ترجمان موسی ابراہیم نے اپنی گرفتاری کے بارے میں شائع ہونیوالی خبروں کی تردید کی ہے –غیرملکی خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق موسی ابراہیم نے اس حوالے سے ایک آڈیو فایل جاری کرکے اعلان کیا کہ ایسی خبروں کی اشاعت ایک سیاسی سازش ہے تاکہ نیٹو کے ایجنٹوں کی جانب سے بنی ولید میں جاری مظالم سے رائے عامہ کو منحرف کیا جاسکے –ادھر لیبیا سے موصولہ ایک اور خبر کے مطابق بنی ولید میں قذافی کے حامیوں اور حکومتی فورسز کے مابین جاری جھڑپوں میں گذشتہ روز 26 افراد ہلاک اور دو سو سے زائد زخمی ہوگئے.

.....

/169