20 اکتوبر 2012 - 20:30

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر انچیف میجر جنرل محمد علی جعفری نے حکام اور عوام کی استقامت و پائیداری کو دشنموں کے دباؤ اور دھمکیوں کے مقابلے میں ایران کی کامیابی کا راز قرار دیا ہے۔

ابنا: سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے تعلقات عامہ کی رپورٹ کے مطابق میجر جنرل محمد علی جعفری نے آج قم المقدسہ میں مزید کہاکہ ملت ایران دشمنوں کے تمام تر حربوں سے آگاہی کے ساتھ اور تمام تر دباؤ اور مشکلات کے باوجود اسلامی اقدار کے راستے پر ڈٹی ہوئي ہے۔ محمد علی جعفری نے مزید کہا کہ خطے میں ایران کے دشمنوں کی پوزیشن کمزور ہونے کے باعث اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف کسی طرح کے فوجی حملے کا امکان موجود نہیں ہے۔ لیکن اس کےباوجود سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی ہر طرح کی فوجی کارروائی کے خلاف ایران کا دفاع کرنے پر پوری طرح آمادہ ہے۔محمد علی جعفری نے بدامنی پھیلانے پر مبنی امریکہ ، صہیونی ریاست اور خطے کے بعض ممالک کی کوششوں کی جانب  اشارہ کیا اور کہا کہ بشار اسد کی حکومت اور اس ملک کی استقامت کے خلاف کی جانے والی تمام سازشوں کی باربار ناکامی کے بعد اس ملک کے دشمن مایوس ہوچکے ہیں۔

.....

/169