ابنا: صدر ڈاکٹر محمود احمدي نژاد نے جمعے کي رات شيراز ميں فارسي کے شہرہ آفاق شاعر خواجہ حافظ شيرازي کي ياد ميں منعقدہ ايک تقريب سے خطاب ميں کہا کہ حافظ شيرازي کے بارے ميں گفتگو ہوتي ہے تو تمام انساني کمال، روحاني عظمت ، حقيقت اور کمال عشق وحسن کي گفتگو ہوتي ہے - انہوں نے کہا کہ حافظ شيرازي کي پوري عمر انسان کامل کي شناخت اور اس تک پہنچنےکي کوشش ميں گزري ہے - انہوں نے کہا کہ حافظ شيرازي انسان کي خدائي فطرت کو تمام اسمائے خدا کي تجلي گاہ اور انسان کے دل کو تمام خوبيوں اور حقائق کا مرکز سمجھتے ہيں -
صدر مملکت نے کہا کہ حافظ شيرازي انسان کے دل کو جام جہاں نما سمجھتے ہيں يعني وہ سمجھتے ہيں کہ دل کے ذريعے تمام علوم اور عالم پر دسترسي حاصل کي جاسکتي ہے - سولہواں جشن حافظ شيرازي جمعے کي رات شيراز ميں خواجہ حافظ کے مزار پر منعقد ہوا جس ميں صدر مملکت ، ايران کي علمي و ادبي شخصيات اور مختلف ملکوں کے سيفروں نے شرکت کی.
.......
/169