ابنا: مزید تفصیلات کے مطابق شہید سید شاکر علی رضوی کو لاہور ہائی کورٹ کے باہر نشانہ بنایا گیا۔ پولیس کے مطابق سید شاکر رضوی اپنے دفتر سے باہر نکلے تو دو موٹر سائیکلوں پر سوار چار مسلح دہشتگردوں نے ان کے گاڑی پر فائرنگ کر دی۔ وہ موقع پر ہی شہید ہو گئے۔ شہید کا جسد خاکی گنگا رام اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ سپتال ميں اہل خانہ کي چيخ و پکار، کئي وکلا بھي پہنچ گئے۔
شہید ہونے والے شیعہ وکیل سید شاکر علی رضوی 13 سال سے اسیر غلام رضا شاہ نقوی کے کیسس دیکھ رہے تھے۔
واضع رہے کہ شیعہ وکیل کو دہشتگردی کا نشانہ بنانے کا پہلا واقعہ نہیں اس سے قبل بھی کالعدم سپاہ صحابہ کے دہشتگرد متعدد شیعہ وُکلاء کو نشانہ بناچکے ہیں۔ گزشتہ ایک دو سالوں میں ایڈوکیٹ مختار بخاری، ایڈوکیٹ بدر جعفری، ایڈوکیٹ کفیل جعفری، ایڈوکیٹ شکیل جعفری، ایڈوکیٹ صلاحدین جعفری اور ایڈوکیٹ علی، ایڈوکیٹ وکیل وقار حسین فرقے کی بنیاد پر کراچی شہر میں کالعدم سپاہ صحابہ کے دہشتگردوں کا نشانہ بن چُکے ہیں۔
.....
/169