ابنا: سيکڑوں کي تعداد ميں شہري رياض کي سڑکوں پر آئے اور انہوں نے ملک ميں جاري انساني حقوق کي خلاف وزيوں پر اپنے شديد غم و غصے کا اظہار کيا-
مظاہرين سياسي قيديوں سے اظہار يکجہتي کرتے ہوئے ان کي فوري رہائي کے حق ميں نعرے لگارہے تھے-
مظاہرين يہ بھي مطالبہ کر رہے تھے کہ ملک ميں انساني حقوق کے کارکنوں اور سياسي سرگرمياں انجام دينے والوں کي گرفتاري کا سلسلہ بند ہونا چاہيے-
اس رپورٹ کے مطابق مشرقي سعودي عرب کے شہر العواميہ ميں بھي لوگوں نے سڑکوں پر آکے ملک پر مسلط شاہي خاندان کے خلاف مظاہرے کئے ہيں-
دو روز قبل ايمنيسٹي انٹر نيشنل نے سعودي حکومت پر يہ کہہ کر نکتہ چيني کي تھي کہ وہ عوامي مطالبات کا جواب دينے کے بجائے مظاہرين کے خلاف طاقت کا بے جا استعمال کر رہي ہے-
ايمنسٹي انٹرنيشنل نے سعودي حکومت سے مطالبہ کيا ہے کہ وہ ملک ميں انساني حقوق کا احترام کرتے ہوئے مظاہرين اور سياسي قيديوں کے خلاف تشدد کا سلسلہ بند کردے-
شہري حقوق اور جمہوريت کے حق ميں مظاہرہ کرنے والوں کے ساتھ سعودي حکومت کے تشدد آميز رويئے کے خلاف عالمي رائے ميں زبردست تشويش پيدا ہوگئي ہے ليکن مغربي ممالک بدستور اس پر خاموشي اختيار کئے ہوئے ہيں.
.......
/169