17 اکتوبر 2012 - 20:30

روس نے اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف یورپی یونین کی نئی پابندیوں پر شدید تنقید کرتے ہوئے فریقین کے مابین جلد ازجلد مذاکرات کا مطالبہ کیا ہے -

ابنا: روس کی وزارت خارجہ نے اس حوالے سے بیان جاری کرکے اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف یورپی یونین کی نئی پابندیوں پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اعلان کیا کہ یورپی یونین کی یکطرفہ پابندیوں سے جاری سفارتی کوششوں کو شدید دھچکا لگا ہے –
روس کی وزارت خارجہ کے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ماسکو فریقین کے مابین فوری مذاکرات کی راہ ہموار کرنے کےلئے اپنی کوششین جاری رکھے گا-

.....

/169