ابنا: صدر مملکت جناب احمدی نژاد نے کویت میں مقیم ایرانیوں کے اجتماع میں کہا کہ دنیا میں جاری بیداری جسے "بہار اقوام " کے نام سے موسوم کیا گیا ہے کسی خاص علاقے کےلئے نہیں ہے اور دنیا بھر کی اقوام حقیقی بہار کی طرف رواں دواں ہیں –اس موقع پر صدر احمدی نژاد نے ایرانی قوم کی حق طلبی، امن پسندی اور انصاف پسندی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی قوم خطے کی تمام اقوام کےلئے امن وسلامتی کا خواہاں ہے – انہوں نے مزید کہا کہ خلیج فارس کی صورتحل صرف غیرملکی افواج کی موجودگی کیوجہ سے خراب ہوئی ہے –ڈاکٹر احمدی نژاد نے ایران کے خلاف دشمن طاقتوں کی معاندانہ پالیسیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایرانی قوم کی توانائیوں سے بخوبی آگاہ ہیں اور انہیں اچھی طرح معلوم ہے کہ اگر ایرانی قوم کو موقع ملے تو وہ سامراجی طاقتوں کو اقوام عالم کے ذخائر کے لوٹنے کی اجازت نہیں دے گی –ایران کے صدر نے نام نہاد اقتصادی طاقت کے بل بوتے پر ایران کے خلاف امریکی دھمکیوں کے بارے میں کہا کہ امریکہ ملت ایران سے مکمل آشنائی نہیں رکھتا، ایرانی قوم جارح نہیں ہے لیکن اپنے حقوق کا اچھی طرح دفاع کرسکتی ہے-
.....
/169