16 اکتوبر 2012 - 20:30

ہندوستان کي حکمراں کانگريس پارٹي نے کہا ہے کہ نئي دہلي ايران سے تيل کي خريداري بند کردينے کے تعلق سے امريکا کي درخواستوں کو کوئي اہميت نہيں ديتا -

ابنا: ہندوستان کي حکمراں کانگريس پارٹي کے ترجمان راشد علوي نے ارنا سے خصوصي گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ايران کے ساتھ ہندوستان کے قديم اور دوستانہ تعلقات ہيں اور ہندوستان کو ايران کے تيل کي ضرورت ہے -ہندوستان کي کانگريس پارٹي کے ترجمان نے کہا کہ ہندوستان ہرگز اس بات کي اجازت نہيں دے سکتا ہے کہ اس کے اقتدار اعلي کو ايسے کسي بھي طرح کے مسائل سے متاثر ہونا پڑے جو دوسرے ملکوں کے ذريعے دکٹيٹ کئے جائيں-اس سے پہلے ہندوستان کے پٹروليم کے وزير نے بھي پير کو  نئي دہلي ميں ايک کانفرنس ميں کہا تھا کہ ان کا ملک ايران سے خام تيل کي درآمدات جاري رکھے گا اور اس کو موجودہ سطح پر باقي رکھے گا -  انہوں نے کہا کہ ہندوستان جلد ہي خام تيل گيس ، پتھر کا کوئلہ اور يورينيم درآمدکرنے والے تين چار بڑے ملکوں ميں شامل ہوجائے گا -باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ رواں مالي سال ميں ايران سے ہندوستان کي خام تيل کي خريداري پندرہ سے ساڑھے پندرہ ملين ٹن پہنچ جائے گي -

.....

/169