ابنا: رپورٹ کےمطابق ایران کی قومی سلامتی کمیشن کےسکریٹری سعیدجلیلی نے آج تہران میں لبنان کی مجلس امل اسلامی تحریک کےعلماء اور دانشوروں سےملاقات میں کہا کہ گذشتہ عشروں میں مسلم امۃ اوراستقامت کے محور کی کامیابی ، اسلامی افکار پرتوجہ اور دشمن کی سازشوں کے مقابلے میں ہوشیاری نیزاتحاد کے تحفظ کا نتیجہ ہے۔ایران کی قومی سلامتی کمیشن کےسکریٹری نے تاکید کے ساتھ کہاکہ اسلام کےدشمن ،عالم اسلام کےخلاف اپنی سازشوں کی ناکامی اورنقصانات کی تلافی کے لئےاب مسلمانوں کےدرمیان تفرقہ ڈالنےکی پالیسی اختیار کی ہے ۔اس موقع پر لبنان کی تحریک امل اسلامی کے علماء ودانشوروں نے اس تحریک کے مقاصد کی وضاحت اور لبنان و فلسطین میں اسلامی استقامت کی پوزیشن کواہمیت کا حامل قراردیتے ہوئےاعلان کیاکہ دشمن مسلم امۃ کےدرمیان ، مذہبی اورقومی سطح پربحران پیداکرنےکی کوشش کررہا ہے۔ .....
/169