ابنا: رامین مہمان پرست نے کہا کہ اگر واقعی یہ پابندیاں ایران کے ایٹمی پروگرام کی وجہ سے ہیں تو مغربی ملکوں کو عالمی رائے عامہ کوجواب دینا ہوگا کیونکہ بتیس برس قبل جب ایران کسی طرح کی ایٹمی سرگرمیاں انجام نہیں دیتا تھا تب سے مغرب نے اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف پابندیاں کیوں لگا رکھی ہیں؟ وزارت خارجہ کےترجمان رامین مہمان پرست نے مزید کہا کہ ایران نے تعمیری مذاکرات کے لئے ہمیشہ آمادگي کا اظہار کیا ہے اور ماسکو مذاکرات میں بھی پانچ جمع ایک گروپ کو شفاف تجاویز پیش کی تھیں اور اس گروپ نے ایرانی تجاویز کے جامع، تعمیری اور شفاف ہونے کا اعتراف بھی کیا ہے۔ رامین مہمان پرست نے شام کے امور میں اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے اخضر ابراہیمی سے ایرانی حکام کے مذاکرات کے بارے میں کہا کہ شام کے بحران کا بہترین حل یہ ہےکہ تمام ممالک مل کر شام میں جھڑپوں کےخاتمے، حکومت اور مخالفین کے درمیان مذاکرات کا راستہ ہموار کرنےنیز اصلاحات پر عمل درآمد کا ماحول تیار کرنے اور عوام کی شرکت سے ملک کا انتظام چلانے اور عوامی اداروں کے قیام کے لئے مدد کریں۔ انہوں نے ملکوں کے درمیاں مفاہمت کی فضا قائم کرنے کی ضرورت پرتاکید کرتےہوئے کہا کہ اسی راستے سے تصادم کا سدباب کیا جاسکتا ہے۔
رامین مہمان پرست نے شام میں اغوا کۓ جانے والے اڑتالیس ایرانی زائرین کے بارے میں بھی کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے ان زائرین کو آزاد کرانے کے لۓ اثر و رسوخ رکھنے والے ممالک کے توسط سے بھی اور شام کے سیکورٹی اداروں کے ذریعے سے بھی آزاد کرانے کی بہت کوشش کی ہے۔ رامین مہمان پرست نے اس کے ساتھ ساتھ اس بات پر بھی تاکید کی کہ عوامی مطالبات کے مدعی شام کے گروہوں کو غیر انسانی اقدامات انجام نہیں دینے چاہئیں۔
رامین مہمان پرست نے جمہوریہ آذر بائيجان کے دارالحکومت باکو میں ای سی او کے اجلاس کے بارے میں کہا کہ یہ تنظیم خطے کے ممالک کے لۓ بہت زیادہ اہمیت کی حامل ہے اور اس کے دس اراکین کی وجہ سے باہمی اقتصادی اور تجارتی تعاون کے لۓ راستہ ہموار ہوچکا ہے۔
رامین مہمان پرست نے یورپی یونین کے ایک وفد کے مجوزہ دورہ تہران کے بارے میں کہا کہ پارلیمنٹ کے اراکین باہمی تعلقات میں فروغ لانے، بعض حقائق کی افہام و تفہیم اور تعلقات کی صحیح صورتحال کا تعین کرنے کی توانائي رکھتے ہیں۔ .....
/169