ابنا: طالبان کے ترجمان ذبیح ا۔۔۔ مجاہد نے آج دعوی کیا کہ افغانستان کے دارالحکومت کابل کے شمال میں واقع صوبۂ کاپیسا کے تکاب ضلع کے کورغل علاقے میں طالبان جنگجوؤں نے کل رات امریکی فوجیوں کے ایک قافلے پر حملہ کرکے انکے ایک ٹینک کو تباہ کیا جس کے نتیجے میں 3امریکی فوجی ہلاک ہوگئے –طالبان کے ترجمان نے اسی طرح افغانستان کے صوبۂ لوگر کے برکی برک میں افغان فوج کے ایک ٹینک کو تباہ کرنے کی خبر دیتے ہوئے دعوی کیا کہ اس حملے میں چار افغان فوجی ہلاک ہوگئے -ابھی تک نیٹو اور افغانستان کے سرکاری ذرائع نے اس حوالے سے کوئی بیان نہیں دیا ہے -
.......
/169