ابنا: مزید تفصیلات کے مطابق دہشتگردوں نے سٹی تھانے کی حدود میں گاڑی نمبر ADY- 895,اور CS- 9745 کو کوئٹہ کے مصروف ترین علاقے عبدلستار روڈ پر نشانہ بنایا۔ دہشتگردوں کی اندھا دھند فائرنگ کے نتیجے میں 1 مومن شہید ہوگئے جن کی شناخت حاجی محمد اسحاق کے نام سے ہوئی ہے۔ جبکہ 3مومنین زخمی ہوگئے ہیں۔ زخمیوں میں شہید کے بھائی حاجی محمد اسماعیل اور شہید کے دو بیٹے محمد حفیظ اور محمد سلمان شامل ہیں۔
گاڑی میں جن افراد کو نشانہ بنایا گیا ہے وہ تمام افراد ایک ہی خاندان سے تعلق رکھتے تھے۔ شہید ہونے والے حاجی محمد اسحاق کی لیاقت بازار پر جیولری کی دوکان ہے۔
زخمی اور شہید ہونے والے مومنین کو ابتدائی طور پر سول اسپتال منتقل کردیا گیا تھا جہاں سے زخمیوں کو بہتر علاج و معالجہ کے لیے سی ایم ایچ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ شہید ہونے والے مومنین کو سول اسپتال سے غسل و کفن کے لیے نچاری امام بارگاہ منتقل کیا جارہا ہے۔
.......
/169