13 اکتوبر 2012 - 20:30

ایران کے معروف اہلسنت عالم دین اور شہر جرگلان کے امام جمعہ نے کہا:ولی فقیہ حضرت آیت اللہ العظمی امام خامنہ ای کااہلسنت کی طرف سے مثالی استقبال نے دشمنوں کی سازشوں پر پانی پھیر دیا اور شمالی خراسان میں شیعہ اورسنی اتحاد و یکجہتی نے اپنی مثال آپ رقم کردی۔

ابنا: ایران کے معروف اہلسنت عالم دین اور جرگلان شہر کے امام جمعہ مولانا آخوند رحیم بردی صمدی نے اس ہفتے کے خطبہ جمعہ کے دوران مسلمانوں کے اتحاد کو سب سے بڑی نعمت قرار دیتے ہوئے کہا: امام خامنہ ای کے استقبال میں شیعہ سنی مسلمانوں نے اتحاد اور یکجہتی کا مثالی نمونہ پیش کیا۔

مولانا آخوند صمدی نے مذید کہا:ترکمن خواتین نے چاوک،کلتہ اورچلپی جیسے روایتی لباس پہن کر مردوں کے ساتھ اپنے ہردلعزیز قائد کے استقبال میں شرکت کرکے اپنے محبت اور عقیدت کا اظہار کیا اور دشمن کیلئے پیغام دیا کہ ہم جس لباس ،رنگ اور مسلک سے ہوں اپنے قائد کے عاشق اور فرمانبردار ہیں۔

انہوں نے جرگلان کے عوام کی امام خامنہ ای کے استقبال میں زاید الوصف خوشیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا:ہم خدا کا شکر بجا لاتے ہیں کہ امام خامنہ ای جیسے فقیہ کی قیادت اور اسلام کی حاکمیت میں زندگی بسر کررہے ہیں اور ہمیشہ نمازوں میں دعائيں کرتے تھے کہ اپنے قائد کی نزدیک سے زیارت کرسکیں اور اب اپنے عزیز قائد کی زیارت کرکے ہماری آرزو پوری ہوئی ہے۔

انہوں نے ولی امر مسلمین کی زیارت کرنے کو عبادت عنوان کرتے ہوئے کہا:قائد انقلاب حضرت امام خامنہ ای کی زیارت کرنا عبادت ہے اور شمالی خراسان کے شیعہ سنی مسلمانوں کو یہ عبادت نصیب ہوئی ہے۔

امام جمعہ جرگلان نے کہا:اتحاد ہر قوم کیلئے طاقت کا مظہر ہے خاص کر مسلمانوں کے لئے اتحاد کہ جسکا حکم قرآن میں موجود ہے جس میں ہمیں کہا گیا ہے کہ اللہ کی رسی کو مضبوطی سے تھامے رہیں اور ہرزمانے کو بھی دیکھ لیں تو معلوم ہوگا مسلمان جس کسی بھی مسلک سے تعلق رکھتے ہوں اسلامی اتحاد کی حفاظت کرتے رہے ہیں۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ شمالی خراسان کی کل آبادی ۸۶۷۰۰۰ ہے جن میں ۱۰ فیصد اہلسنت ترکمن ہیں جو کہ شمالی علاقوں بجنورد،مانہ اور سملقان میں آباد ہیں۔

.......

/169