ابنا: محمد علی پور مختار نے پارلیمنٹ نیوز ایجنسی سے گفتگو کے دوران آل سعود کے ہاتھوں سعودی عرب کے عوام کے کچلے جانے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ بعض یورپ والوں کے اعتراف کے مطابق سعودی عرب ان ممالک میں سے ہے جن میں ڈکٹیٹر حکومتیں قائم ہیں ۔ محمد علی پور مختار نے مزید کہا کہ سعودی عرب کے عوام انتخاب کے حق جیسے اپنے بنیادی ترین حقوق سے بھی محروم ہیں ۔ اور آل سعود نے ہمیشہ آمریت اور اپنے خاص نظریات کے ساتھ ملک کو چلانے کی کوشش کی ہے اور اس خاندان نے نظام کی نوعیت کے انتخاب کا حق بھی عوام سے چھین لیا ہے ۔ محمد علی پور مختار نے مزید کہا کہ آل سعود کی شاہی حکومت عوام کے قتل عام کے ذریعے جائز عوامی مطالبات کے سد راہ نہیں ہوسکتی ہے ۔ اور آل سعود کو شام کے دہشتگردوں کی حمایت کرنے کے بجائے اپنے ملک میں اصلاحات کی جانب توجہ دینی چاہیۓ ۔
.....
/169