ابنا: افغانستان کی وزارت دفاع کے ترجمان جنرل ظاہر عظیمی نے اعلان کیا کہ ان فوجیوں کو حراست میں لینے سے غیرملکی افواج کی فوجی کاروائیوں کے دوران عام شہریوں کے قتل عام کی روک تھام ہوگی – انہوں نے مزید کہا کہ افغانستان کی حکومت غیرملکی افواج کی جانب سے فوجی قوانین پرعمل کرنے کا خیرمقدم کرتی ہے –برطانیہ کی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ اس نے 7 فوجیوں کو عام شہریوں کے قتل کے الزام میں حراست میں لے لیا ہے –افغانستان سے موصولہ ایک اور خبر کے مطابق جلال آباد میں غیرملکی افواج کے زیر استعمال ہوائی اڈے پر آج راکٹ حملہ ہوا – اس حملے کے نقصانات کے بارے میں ابھی تک کوئی اطلاع نہیں ملی ہے –......./169
12 اکتوبر 2012 - 20:30
News ID: 355993
افغانستان کی وزارت دفاع نے عام شہریوں کے قتل کے الزام میں برطانوی فوجیوں کو حراست میں لینے کا خیرمقدم کیا –