ابنا: مقامي ذرائع کا کہنا ہے کہ يہ دھماکہ سبي کے مرکزي علاقے نشتر پر ہوا جس کے نتيجے ميں پانچ دوکانيں اور متعدد گاڑياں مکمل طور پر تباہ ہوگئيں- پوليس کا کہنا ہے کہ يہ بم ايک رکشہ ميں چھپايا گيا تھا جو زور دار دھماکے ساتھ پھٹ گيا- دھماکے ميں کم از گم گيارہ افراد ہلاک اور چوبيس زخمي ہوئے ہيں-زخمي کو مقامي اسپتال منتقل کرديا گيا ہے- تاحال کسي گروپ يا شخص نے اس حملے کي ذمہ داري قبول نہيں کي ہے- پاکستان کا صوبہ بلوچستان کا في عرصے بدامني کا شکار چلا آرہا ہے اور حاليہ دنوں کے دوران صدر مقام کوئٹہ سمیت صوبے کے مختلف علاقوں ميں کئي بم دھماکے اور دہشتگردي کے واقعات رونما ہوچکے ہيں-
.....
/169