ابنا: اطلاعات کے مطابق برطانوی وزارت دفاع نے ایک اعلامیے میں کہا ہے کہ افغانستان میں 2011 میں کیے گئے قتل کے الزام میں ملٹری پولیس نے برطانوی رائل میرین فورس کے 7 اہلکاروں کو گرفتار کیا ہے۔ تحقیقات کے دوران اس بات کا جائزہ لیا جائے گا کہ رائل ملٹری کے یہ اہلکار ڈیوٹی کے دوران برطانوی پرسنل ایکٹ کے تحت طے شدہ فرائض اور ضابطہ اخلاق کے مطابق ڈیوٹی کرتے رہے یا انھوں نے اس سے تجاوز کیا۔واضح رہے کہ امریکہ اور برطانیہ کے فوجی افغانستان میں طالبان شدت پسندوں کے بجائے عام افغان شہریوں کی ہلاکت میں ملوث ہیں۔
.......
/169