ابنا: ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان جناب رامین مہمانپرست نے قازقستان کے دارالحکومت آستانہ میں آج منعقدہ اوریشیا میڈیا فورم کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت دنیا بالخصوص مشرق وسطی میں حساس صورتحال قائم ہے اور موجودہ عالمی و علاقائی سیاسی ، اقتصادی اور معاشرتی بحرانوں سے بڑی بڑی تبدیلیاں رونما ہوسکتی ہیں –جناب مہمانپرست نے تاکید کی کہ عالمی طاقتیں ، علاقے کے ممالک کے مابین اختلافات پیداکرنے ،علاقائی تعاون کی مخالفت کرنے، شدت پسندی کو فروغ دینے اور اسی طرح " اسلام ہراسی " اور "ایران ہراسی"کے ذریعہ اپنے خاص سیاسی اہداف کے درپے ہیں – انہوں نے مزید کہا کہ وہ اپنے ذرائع ابلاغ کی مدد سے دنیا کے حقائق کو تبدیل کرکے اپنے مفادات کے تحت پیش کرتی ہیں –ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے دنیا میں امن واستحکام کی برقراری اور جنگوں کی روک تھام کو ناوابستہ ممالک کی اہم ذمہ داری قرار دیتے ہوئے اس بات پر تاکید کی کہ اسلامی جمہوریہ ایران دنیا میں امن و ترقی چاہتا ہے اور یہ دنیا کے انتظام میں شریک ممالک کے تعاون سے ممکن ہوسکتا ہے -
.....
/169