10 اکتوبر 2012 - 20:30

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ میں خارجہ پالیسی اور قومی سلامتی کمیشن کے سربراہ نے کہا ہے کہ افغانستان پر امریکہ اور نیٹو کے قبضے کو گيارہ برس گذرنے کے باوجود امریکہ اور نیٹو کو اس ملک میں کامیابی حاصل نہیں ہوسکی ہے ۔

ابنا: علاءالدین بروجردی نے پارلیمنٹ نیوز سے گفتگو میں کہا کہ امریکہ جس نے طالبان کے مقابلے کے بہانے افغانستان میں قدم رکھا تھا خود دہشتگردی میں اضافے کا سبب بناہے اور طالبان کونہ صرف افغانستان میں استحکام حاصل ہوا ہے بلکہ پاکستان میں بھی طالبان وجود میں آچکے ہیں ۔ علاءالدین بروجردی نے کہا کہ افغانستان کے غیور اور دلیر عوام اپنے ملک میں بیرونی افواج کو برداشت نہیں کریں گے اور تمام تر دباؤ کے باوجود افغان عوام بیرونی موجودگي کےخلاف احتجاج کررہے ہیں۔ علاءالدین بروجردی نے کہا کہ افغانستان ایسی سرزمین نہیں ہے جہاں بیرونی افواج زیادہ دنوں تک رہ سکیں ۔ انہوں نے کہا کہ ان گيارہ برسوں میں امریکہ ، افغانستان میں کسی طرح کامیاب نہیں رہا ہے اور امریکہ نے گيارہ ستمبر میں ملوث افراد سے مقابلہ کرنے کے لئے افغانستان پرحملہ کیا تھا لیکن امریکہ نہ صرف اس ہدف میں کامیاب نہیں ہوا بلکہ علاقے میں دہشتگردوں کو بڑھاوا دینے کا ذمہ دار بھی ہے۔

.....

/169