ابنا: روس کے ایک اعلی اہلکار نے شامی جہاز میں مشکوکساز و سامان کے بارے میں ترکی کے دعوے کو غلط اور بے بنیاد قراردیا ہے۔ روسی اہلکار کے مطابق اس جہاز میں فوجی ساز و سامان نہیں تھا۔ روسی اہلکار نے اینٹر فیکس کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس جہاز میں نہ فوجی ساز و سامان تھا اور نہی فوج سے متعلق مواصلاتی نظام تھا ۔ روسی فوجی اہلکار کے مطابق ترکی کا دعوی باکل غلط اور بے بنیاد اور جھوٹ پر مبنی ہے۔ واضح رہے کہ ترکی نے کل رات ماسکو سے دمشق جانے والے ایک مسافر بردار طیارے کو ترک لڑاکا طیاروں کے ذریعہ انقرہ میں جبری اتار لیا اور تلاشی کے بعد طیارے سے مواصلاتی آلات ضبط کرنے کا دعوی کیا ہے۔ ترکی کے اس اقدام سے شام اور ترکی کے درمیان موجودہ کشیدگی میں مزيد اضافہ ہوگیا ہے اور شام نے ترکی سے بجلی کی خرید بند کردی ہے۔شامی حکومت نے بھی ترکی کے دعوے کو سختی کے ساتھ رد کردیا ہے۔
.....
/169