ابنا: مقامي ذرائع کا کہنا ہے کہ آج علي الصبح پانچ قاتل ڈرون طياروں نے شمالي وزيرستان کي تحصيل مير علي ميں ايک گھر پر چار ميزائيل داغے جس کے نتيجے ميں پانچ افراد ہلاک ہوگئے-حملے کے بعد بھي امريکي جاسوس طياروں کو علاقے پر پرواز کرتے ديکھا گيا جس سے عام لوگوں ميں شديد خوف و ہراس پيدا ہوگيا ہے-امريکہ کا دعوي ہے کہ ڈرون حملوں ميں القاعدہ اور طالبان دہشتگردوں کا نشانہ بنايا جارہا ہے ليکن اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ ايسے حملوں ميں زيادہ تر عام شہري ہي مارے جار رہے ہيں- پاکستان کي حکومت اور عوام کئي بار امريکہ سے ڈورن حملے بند کرنے کا مطالبہ کرچکے ہيں.
.....
/169