9 اکتوبر 2012 - 20:30

بنگلادیش کی وزیراعظم شیخ حسینہ واجد نے انرجی کے بحران کوآج کی دنیا کا سب سے بڑا چیلنج قراردیاہے۔

ابنا: شیخ حسینہ واجد نے آج ڈھاکا میں ڈی ایٹ کے نام سے موسوم ترقی پذیراسلامی ممالک وزراء صنعت کے تیسرےاجلاس سےخطاب کرتے ہوئے دنیاکو درپیش اقتصادی بحران بالخصوص انرجی کے شعبے میں پیدا ہونےوالے بحران کی جانب اشارہ کرتے ہوئے اس صورت حال کو بہتر بنانے کے لئےرکن ممالک کےدرمیان ہمفکری اورتعاون کامطالبہ کیا۔بنگلادیش کی وزیراعظم نے ترقی پذیراسلامی ممالک کی توانائیوں کی جانب اشارہ کرتےہوئےان ممالک میں صنعت وتجارت کےفروغ کے لئےتعاون اورساجھے داری پرتاکید کی۔شیخ حسینہ واجد نےآج کی دنیامیں عالمگیریت پرتنقید کرتے ہوئے کہاکہ عالمگیریت نے بہت سےمسائل کھڑے کئےہيں بالخصوص غیرترقی یافتہ ممالک نےعالمگیریت سےبہت نقصان اٹھایاہے۔اسلامی جمہوریہ ایران ، پاکستان ، ترکی ، بنگلادیش، ملیشیا، انڈونیشیا، مصراورنائیجیریاڈی ایٹ کےرکن ممالک ہيں ۔اس گروپ کی تشکیل کامقصد ترقی پذیراسلامی ممالک کےدرمیان مضبوط اقتصادی تعلقات قائم کرنا اور عالمی منڈی میں ان ممالک کااثرونفوذ بڑھاناہے۔

.....

/169