ابنا: نئی دھلی سے رپورٹ کے مطابق بھوجن سماج پارٹی کی صدراور اترپردیش کی سابق وزیراعلی مایا وتی نے آج لکھنو میں ایک بہت بڑی ریلی سے خطاب کرتے ہوۓ کہا کہ ملک کے حالات سے یوں دکھائی دیتا ہے کہ لوک سبھا کے انتخابات قبل ازوقت ہو سکتے ھیں۔ مایا وتی نے مرکز میں کانگریس کی زیر قیادت یو،پی،اے حکومت کی اقتصادی پالیسیوں پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوۓ کہا کہ جب سے مرکز میں یو،پی،اے کی حکومت بنی ہے اس ملک کے عوام کی مشکلات میں اضافہ ہوا ہے۔...../169
8 اکتوبر 2012 - 20:30
News ID: 355013
ھندوستان میں قبل از وقت عام انتخابات کی خبریں گردش کر رہی ہیں۔